کراچی (پبلک نیوز) انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے مہنگا ہو کر 165.70 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 70 پیسے مہنگا ہوکر 193.70 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.50 روپے مہنگا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 10 پیسے بڑھ کر 45.10 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 44روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 165 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں آج ڈالر 164.43 روپے سے بڑھ کر سال 2021 کی بلند سطح 165.20روپے پر بند ہوا۔