ترکیہ کے 5سالہ بچے نے لیمبرگنی اتنی تیز رفتارسے چلا دی کہ دنیا کو حیران کر دیا

ترکیہ کے 5سالہ بچے نے لیمبرگنی اتنی تیز رفتارسے چلا دی کہ دنیا کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک: ترکیہ کے 5سالہ بچے زین سوفو اوگلو نے لیمبرگنی کو 312کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلا کر دنیا کو حیران کر دیا۔ 

زین سوفواوگلو ترکیہ کے معروف موٹرسائیکل ریسر کینان سوفواوگلو کا بیٹا ہے، جس کے انتہائی سپیڈ میں سپرکار کو چلانے کی خبر عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن رہی ہے۔

زین کی طرف سے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں انہیں ہیلمنٹ پہن کر اپنی 1001ہارس پاور طاقت کی حامل لیمبرگنی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے والد ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوتے ہیں۔ زین گاڑی کو ایک ایئرپورٹ کے رن وے پر دوڑاتا ہے اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی کو 312کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک لے کر جاتا ہے۔

زین کا انسٹاگرام اکائونٹ اس کے والدین چلاتے ہیں۔ جس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پانچ سالہ بچہ طاقتور کاروں سے ناآشنا نہیں ہے۔ اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی مختلف ویڈیوز میں اسے ٹیسلا ماڈلس ایس پلیڈ اور نسان 200ایس ایکس ڈرفٹ کار سمیت متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلز چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News