پیرس اولمپکس  پر ترکیہ اور جنوبی کوریا کے شوٹرز کا راج 

پیرس اولمپکس  پر ترکیہ اور جنوبی کوریا کے شوٹرز کا راج 

ویب ڈیسک: ( طیبہ نقشی ) پیرس اولمپکس میں شریک ائیر پسٹل شوٹرز یوسف  اور کمی یجی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ اتفاق سے دونوں نے چاندی کے تمغے جیتے ہیں  سوشل میڈیا صارفین دونوں کو ان کے اسٹائل کے لئے سراہ رہے ہیں.

ترکیہ کے ایئر پسٹل شوٹر یوسف ڈیکیک پیرس اولمپکس 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کردیا۔ ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل بھی ہورہے ہیں کیونکہ انھوں نے اس ایونٹ میں ایک عام انسان کی طرح شرکت کی۔

انھوں نے نہ تو اس کھیل میں شوٹنگ کے وقت استعمال کیے جانے والے حفاظتی چشمے کا استعمال کیا اور نہ کچھ اور گارڈز پہنے جو عام طور سے شوٹر درست نشانہ لگانے کے لیے پہنتے ہیں۔ بلکہ یوسف نے ایک عام انسان کی طرح ایک ہاتھ جیب میں رکھ کر ہی اپنے ملک کو چاندی کا تمغہ دلا دیا۔

واضح رہے کہ شوٹرز ایونٹ کے دوران کافی سامان پہنتے ہیں جس میں بہتر درستگی اور آنکھوں میں کسی بھی قسم کے دھندلا پن سے گریز کرنے کے لیے خصوصی چشمے پہنتے ہیں۔ اس کے علاوہ شور و ہنگامہ سے بچنے کے لیے کانوں میں بھی  ہیڈ فونز لگاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے اس رویے کی کافی زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کیا ترکیہ نے اولمپکس میں ہٹ مین بھیجا؟ اس نے مزید لکھا کہ ترک شوٹر یوسف ڈیکیک نے حفاظتی سامان پہنے بغیر اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کی شاندار کامیابی نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کو بھی اجاگر کیا۔

یوسف نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا لیکن فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

2024 کے پیرس اولمپکس میں  اب ایک ہی ہیروئن ہے اور وہ ہے کم یجی - ایک 31 سالہ جنوبی کوریائی نشانچی  ۔

اپنے پراعتماد اسٹائل، ایٹی چیوڈ اور ہر حفاظتی سامان سے لیس انوکھے انداز میں شوٹ کرتی ہوئی کم یجی خواتین  اور نو عمر بچیوں کے ساتھ سب کھلاڑیوں کے لئے بھی ایک رول ماڈل  ہیں ان کے اسٹائل نے انہیں سوشل میڈیا کا تازہ ترین جنون بنا دیا ہے۔

پہلی بار کی اولمپین نے اتوار کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ۔ 

 رپورٹرز نے جب  کم سے پوچھا کہ کیا وہ سوچتی ہیں کہ وہ اپنی شوٹنگ میں کچھ بہتر کر سکتی ہیں، تو انھوں نے  اپنے مخصوص ایٹی چیوڈ کے  ساتھ جواب دیا: "بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔"

Watch Live Public News