شام ،ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے میسی میدان میں آگئے

شام ،ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے میسی میدان میں آگئے
لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔ ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے ترکیہ اور شام میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے سامنے آگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی کہ پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ میسی کی فاؤنڈیشن کی طرف سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔