مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو بڑا چیلنج

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو بڑا چیلنج
‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر کو بڑا چیلنج کر دیا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 جنوری کو عمران صاحب اور شہزاد اکبر ثبوتوں کا صندوق لے کر عدالت آئیں، عمران صاحب ساڑھے تین سال سے لگائے جانے والے اپنے جھوٹے الزامات کے حق میں ثبوت لائیں، 4 جنوری کو عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کون بھاگ رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی جھوٹی ایف آئی آردرج ہوئے سوا سال ہوگیا،اب تک ثبوت نہیں آسکے، عمران صاحب! تین سال سے شہباز شریف کے جھوٹے مقدموں کی فائل بغل میں لئے گھوم رہے ہے، عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف الزمات کے ثبوت اور شواہد غائب ہیں. انہوں نے مزید کہا ایف آئی اے کے چالان میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کاکوئی ثبوت نہیں، ڈیلی میل اور اس کے ٹاؤٹ شہزاد اکبر جس طرح لندن کی عدالت سے بھاگے، اسے بھاگنا کہتے ہیں، نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے کو صرف عمران صاحب کی سیاسی انتقام کی خواہش پورا کرنے کے استعمال کیا جا رہا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔