’چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا گیا،غریب کا کسی نے نہیں سوچا‘

’چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا گیا،غریب کا کسی نے نہیں سوچا‘

میراپاکستان، میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ سکیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گورنر سٹیٹ بنک، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی مبارکبادکےمستحق ہیں.اوورسیز پاکستانی محنت کرکے پیسے جمع کرتے ہیں.

وزیراعظم کا کہناتھا کہ تنخواہ دار طبقے کے پاس کبھی اتنے پیسے نہیں آئے کہ وہ اپنا گھرخرید سکے. تنخواہ دار طبقے کو اپنا گھر بنانے کیلئے قرض دینے بارے پہلے کبھی نہیں سوچا گیا.سابق حکومتیں صرف امراء کے بارے میں سوچتی تھیں. نجی ہسپتالوں کی بھر مار سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت خراب ہوگئی.

Image

ان کامزید کہنا تھا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا گیا،غریب کیلئے کسی نےنہ سوچا.ملک میں ایلیٹ مائنڈ سیٹ نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا.22کروڑ کے پاکستان کو بہت مضبوط ہونا چاہیے تھا. چینی حکومت نے نچلے طبقے کو اوپر لا کر ترقی کی.

وزیراعظم نے کہا عام آدمی اور کم آمدن والے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع ملا.تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ہماری معیشت بہت بہتر ہوگی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔