لاہور ( پبلک نیوز) سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر سے فٹنیس سرٹیفکیٹ کے بغیر تمام گاڑیاں لاہور میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ مینوئل انسپکشن بند، تمام گاڑیوں کو اب وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ ٹریفک پولیس فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو فوری طور پر بند کر دے گی۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔