لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اور شہزاد اکبر کو ثبوت لانے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا 4 جنوری کو عمران صاحب اور شہزاد اکبر ثبوتوں کا صندوق لے کر عدالت آئیں۔ عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کون بھاگ رہا ہے۔ شہباز شریف نے ہر جھوٹے مقدمے اور الزام کا روزانہ کی بنیاد مقابلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی جھوٹی ایف آئی آردرج ہوئے سوا سال ہوگیا۔ اب تک ثبوت نہیں آسکے۔ ایف آئی اے کے چالان میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کاکوئی ثبوت نہیں۔