کولمبو (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ملاقات کی ہے۔ جس میں انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بزنس کمیونٹی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شریک تھی جہاں انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کے موجودہ دورہ سری لنکا کو سراہا۔بزنس کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ بزنس کمیونٹی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے وزیراعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔