انھوں نے شعیب اختر سے مشابہت پر اس وقت توجہ حاصل کی جب 'دیسی پیرنٹس' کے عنوان سے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں ان کی مشابہت بالکل شعیب اختر سے ملتی ہے۔ اس کو پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر پسند کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوتی چلی گئی۔ بعض صارفین نے دونوں کو جڑواں بہن بھائی بھی قرار دیا۔
ویب ڈیسک: کرکٹ شائقین ہی نہیں بلکہ تمام سوشل میڈیا صارفین کو پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر کی ہم شکل خاتون نے چکر کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک سٹار کی پاکستان سابق کرکٹر سے بے انتہا مشابہت نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر رکھا ہے۔یہ خاتون کوئی عام خاتون نہیں ہیں بلکہ امریکہ میں مقیم ایک اہم یوٹیوبر ہیں جن کا نام وینیتا کھلنانی ہے اور مس انڈیا نارتھ امریکہ کا خطاب بھی 2018 میں اپنے نام کر چکی ہیں۔ وہ نہ صرف یوٹیوبر ہیں بلکہ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔ ان کی مزاحیہ ویڈیو کافی پسند کی جاتی ہیں۔