ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کا معاملہ،آج ہونے والی سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس کے میٹنگ جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ مینٹس میں کہا گیا ہے کہ 63 اے نظر ثانی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا،جسٹس منیب اختر نے خط میں اپنی بینچ کیلئے بیٹھنے کیلئے وجوہات کیساتھ عدم دستیابی کا اظہار کیا،آج 9 بجے پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔
میٹنگ مینٹس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور شاہ کے چیمبر اسٹاف سے رابطہ گیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی اجلاس اٹنڈ نہیں کیا،جسٹس منصور علی شاہ نے رابطہ پر بینچ میں شمولیت سے بھی انکار کیا،کمیٹی نے اجلاس میں بینچ تشکیل کیلئے جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قبل ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا،جسٹس منصور علی شاہ کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی شمولیت سے 5 رکنی لارجر بینچ مکمل ہوگیا،لارجر بینچ ساڑھے 11بجے آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت کریگا، پریکٹس پروسیجر کمیٹی کا اجلاس 9 بجے ہوا۔