الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور ، این اے 108، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں پر الیکشن لڑا تھا اور 7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے بعد این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔