سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس، نومنتخب اراکین اسمبلی کی تواضع، لذیذ پکوان تیار

سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس، نومنتخب اراکین اسمبلی کی تواضع، لذیذ پکوان تیار
کیپشن: The first session of the Sindh Assembly, the modesty of the newly elected members of the assembly, delicious dishes are prepared

ویب ڈیسک: سندھ میں انتخابات کے بعد اسمبلی کا افتتاحی سیشن شروع ہوگیا ہے۔ جس میں شامل نومنتخب اراکین اسمبلی کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی تیاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی کی تواضع  کیلئےطرح طرح کے کھانے تیار کیے جارہے ہیں۔ جن میں چکن تکہ، فرائیڈ فش اور چکن بوٹی کی تیاری جاری ہے۔ 

اس کے علاوہ کڑک دودھ پتی چائے، کافی، فروٹ ٹرائفل اور آئس کریم بھی تیار کی جارہی ہے۔ نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے سموسوں اور پکوڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔