ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے اسپیکر کے نامزد امیدوار برائے پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات ہیں،جو قانون کے معاملات ہیں، اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اسپیکر کے نامزد امیدوار برائے پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود تلاش میں ہوں کہ کہاں لکھا ہے کہ ہاؤس مکمل ہو تو سپیکر کا انتخاب ہو سکتا ہے، قانون میں صرف نوٹیفائیڈ ہاؤس کی بات لکھی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میاں اسلم اقبال سے میرے اچھے تعلقات ہیں،جو قانون کے معاملات ہیں، اس کا فیصلہ قانون کے مطابق کام ہونا چاہیے،اسپیکر ہاؤس کا کسٹوڈین ہوتا ہے اس کا رویہ ویسا ہی ہونا چاہیے۔