نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کب حلف اٹھائیں گی؟ اہم خبر آگئی

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کب حلف اٹھائیں گی؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان منتخب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بن چکے ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر صبح 11 بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا،کاغذات نامزدگی کل بروز اتوار شام 5 بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔قبل ازیں خبریں گردش کررہی تھیں کہ نامزد وزیراعلی پنجاب  مریم نواز  رات بارہ کے بعد بطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھا سکتی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب شو آف ہینڈز سے کیا جائے گا،نئےمنتخب ہونے والےسپیکر پنجاب اسمبلی مریم نواز سے حلف لیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب شو آف ہینڈز سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں پہلے مرحلے میں 15 ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء صوبائی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل تمام وزراء کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا، ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

Watch Live Public News