چیمپئنزٹرافی:پاکستان کا سفر تمام ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

چیمپئنزٹرافی:پاکستان کا سفر تمام ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: چیمپئنزٹرافی کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش  نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنزٹرافی کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی  پہلی وکٹ 45 رنز پر اور دوسری وکٹ 64 رنز پر گری۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن نے24 رنز بنا ئے ، مہدی حسن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان نجم الحسین 110 گیندوں پر 77  رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ ریشاد حسین 26 رنز بنا سکے۔جاکر علی  55 گیندوں پر 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وِل نے 2وکٹیں حاصل کی اور میٹ ہنری اور  جیمیسن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی دو وکٹیں جلد گر گئیں تھیں۔کیم ولیمسن 5، وِل ینگ 0  اور کونوے 30 رنز بنا کر پولین لوٹے۔رچن رویندرا نے 95 گیندوں پر سنچری کر ڈالی۔وہ 112 رنز پر آؤٹ  ہوئے۔ٹام لیتھم  نے 55 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد ، ناہید رانا ، ریشاد حسین اور مشفیق الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف ہار چکی ہے۔

Watch Live Public News