جمہوری آئینی،قانونی طریقے سےاس حکومت کا خاتمہ کریںگے،بلاول

جمہوری آئینی،قانونی طریقے سےاس حکومت کا خاتمہ کریںگے،بلاول
حیدر آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کسانوں کو ان کے حقوق دئیے۔ کسان مارچ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے پوری معیشت کو گرا دیا ہے۔ آج زرعی معیشت تباہ اور پاکستان کا کسان بھوکا سو رہا ہے۔ جب ٹڈی دل کا مسئلہ تھا تب بھی اس حکومت نے لا وارث چھوڑ دیا۔ کہ وزیر اعظم نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی، کسانوں کو نقصان پہنچا۔ پیپلزپارٹی کا مو قف ہے کسان خوشحال تو ملک خوشحال۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا اپنی حکومت میں ہر وہ قدم اٹھایا جس سے ہر کسان کو مدد پہنچے۔ اس کٹھ پتلی کے آنے کے بعد ہم پھر مجبور ہوگئے ہیں۔ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ کھاد اور یوریا کا بحران پیدا کیا گیا۔ فیصلہ کر لیا ہے کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے۔ آپ ساتھ چلیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ تبدیلی کے نام پر تباہی ہوتی رہے گی۔ مہنگائی، بے روزگاری کسی کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہونے دوں گا۔ جو بھی بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہتے ہیں تو ان کا منہ کالا ہو جائے گا۔ جمہوری آئینی اور قانونی طریقے سے ان کی حکومت ختم کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔