خورشید شاہ ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

خورشید شاہ ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریری فیصلہ تحریری کیا۔ فیصلے کے مطابق نیب خورشید شاہ اور فیملی ممبر کے اثاثوں سے متعلق ٹھوس مواد پیش نہیں کر سکا۔ نیب کے پاس بے نامی داروں کی جائیداد خورشید شاہ کی ہونے کے شواہد نہیں۔ نیب کی جانب سے محض بے نامی داروں کا الزام لگایا گیا۔ نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کی سیل ڈیڈ مالیت مسترد کرنے کا ٹھوس قانون جواز پیش نہیں کیا۔ نیب نے خورشید شاہ لی زرعی آمدن کا تخمیمہ قانون کے مطابق نہین لگایا۔ بنکنگ ٹرانزیکشنز سے متعلق خورشید شاہ پر لگ الزامات کو تسلیم کرنے کا کوئی گراونڈ نہیں۔ خورشید شاہ کی گرفتاری کے دو سال بعد نیب فائنل ریفرنس دائر نہیں کرسکا۔ خورشید شاہ کو مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے منافی ہوگا۔ خورشید شاہ کی ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔