کرتارپور راہداری امن کی راہداری ہے، نوجوت سنگھ سدھو

کرتارپور راہداری امن کی راہداری ہے، نوجوت سنگھ سدھو
کیپشن: Navjot Singh
سورس: Web desk

 ( ویب ڈسک ): بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی کرتارپور آمد پر کہا کہ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری امن کی راہداری ہے، اس سے پاکستان اور بھارت میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچے،کرتاپور انتظامیہ کی جانب سے درشن ڈیوڑی پر سابق کرکٹر کا شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

  نوجوت سنگھ سدھو نے گوردوارہ صاحب میں ماتھاٹیکا، گوروکالنگر کھایا اور پی ایم یو کرتارپور کے سی ای او محمد ابوبکر آفتاب قریشی سمیت دیگر حکام سے بات چیت بھی کی، نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور کوریڈور میں ہونے والی پیش رفت اور یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے نیں بھی بتایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پون صدی قبل پاکستان اور ہندوستان تقسیم ہوئے اور بارڈر پر دیواریں بنا دی گئیں اور دیواریں ہونی چاہیں لیکن ان دیواروں میں کھڑکیاں اور دروازے بھی تو ہونے چاہیں تاکہ دیواروں کے آر پار بسنے والے ایک دوسرے سے مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری امن کی راہداری ہے، اس سے پاکستان اور بھارت میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچا ہے۔ یہ راہداری دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کا مابین تجارت کا حجم صرف دو بلین ڈالر تک پہنچ سکا تھا جسے 37 بلین ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے مابین امن ہوگا تو تجارت ہوگی، تجارت ہوگی تو خوشحالی آئے گی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے 2019 میں پاکستان کے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ اور وزیراعظم عمران خان جو کہ نوجوت سنگھ سدھو کے دوست بھی ہیں ان سے مل کر کرتارپور راہداری کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔