مریم نواز کی زبان انکی سیاست تباہ کر دے گی، شیخ رشید

مریم نواز کی زبان انکی سیاست تباہ کر دے گی، شیخ رشید
لاہور(پبلک نیوز) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آپ کو جب شکست ہوگی تو واویلا کریں گے،مریم نواز کی زبان انکی سیاست تباہ کر دے گی. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل شام 7بجے لال حویلی سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا، نواز شریف ملک واپس آئیں ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کریں گے،نوازشریف اعلان کریں شام کو خصوصی طیارہ بھجوا دوں گا،میں کسی خاتون کے خلاف نازیبازبان استعمال نہیں کروں گا،نواز شریف اور خاندان ملک لوٹ کر لے گئے،نوازشریف راء کے ایجنٹ سے ملک کر کشمیرکوکیا پیغام دے رہے ہیں. شیخ رشید نے کہا کہ 4سے6مہینے اہم ہیں،بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈوار شروع کررکھی ہے،عمران خان کشمیرکاکیس دنیامیں اجاگر کرے گا، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے،افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا کیس نہیں ہے،مولانافضل الرحمان کی کارکردگی کشمیرکےمعاملےپرناقص رہی،افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اوررینجرزسرحدوں پرملک کی حفاظت کےلیےموجودہے،میری پارٹی مقبول ترین پارٹی ہے لیکن سیٹ ایک ہی ہے،بلاول کہے کہ کشمیر آرہا ہوں تو اسے کون روک سکتا ہے، میں نوازشریف پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا،میرا بس چلے توکرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔