لاہور ( پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور کا صوبائی دارالحکومت میں تمام شہریوں کو ویکسینیشن لگانے کے لیے لائحہ عمل تیار، 40 فیصد ویکسینیشن ہدف حاصل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کی طرح کورونا ویکسین گھر گھر جا کر لگائے جائے گی۔ پیر سے گھر گھر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کی 20 یو سیز، جن میں شہریوں کی کل آبادی 1725391 ہے۔ 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 914،457 ہے۔ جس کے لیے 59 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 8850 شہریوں کو ویکسین لگانا ہے۔ 241،881 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 123,902 ہیں۔ عزیز بھٹی ٹاؤن کی 13 یو سیز جن میں شہریوں کی کل آبادی 950,073 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 503,539 ہیں، 32 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 4873 شہریوں کو ویکسین لگانا ہے، 133190 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائے جا چکی ہیے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن میں شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 68,226 ہے۔ کینٹ کے علاقے میں 15 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1,182،012 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد626,466 ہے، 40 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 6,063 ہے۔ 164,795 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 84,811 ہے۔ ڈی جی بی ٹی کے علاقے میں 18 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 9،79،709 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 519،246 ہے، 33 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 5025 ہے۔ 137345 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 70354 ہے۔ گلبرگ کے علاقے میں 15 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 909843 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 482217 ہے، 31 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 4667 ہے۔ 127550 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 65337 ہے۔ نشتر زون کے علاقے میں 18 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1685928 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 893542 ہے، 58 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، روزانہ کا ٹارگٹ 8648 ہے۔ 236349 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 121068 ہے۔ راوی زون کے علاقے میں 19 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1393683 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 738652 ہے، 48 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 7149 ہے۔ 195379 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 100082 ہے۔ سمن آباد زون کے علاقے میں 19 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1275080 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 675792 ہے، 44 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 6540 ہے۔178752 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 91565 ہے۔ شالیمار زون کے علاقے میں 17 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1143711 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 606167 ہے، 39 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ روزانہ کا ٹارگٹ 5866 ہے۔160336 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 82131 ہے۔ واہگہ زون کے علاقے میں 12 یو سیز موجود ہیں، کل آبادی 1088144 ہے، 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 576716 ہے، روزانہ کا ٹارگٹ 5581 ہے۔ 152546 افراد کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو ویکسین لگانے کا بقایا ٹارگٹ 78141 ہے۔