ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوازشریف کا خواب تھا جو پورا ہو رہا ہے جس کے تحت 15 لاکھ روپے بلا سود قرض دے رہے ہیں۔
لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے چیک تقسیم کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہوئے،تقریب کے دوران نواز شریف نے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے لوگوں میں چیک تقسیم کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، یہ نوازشریف کا خواب تھا جو پورا ہو رہا ہے، نواز شریف کی شرکت کے بغیر یہ تقریب ادھوری رہتی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 15 لاکھ روپے قرض دے رہے ہیں، کوئی سود نہیں ہوگا،جیسے ایک ماں کو اپنے بچوں کی فکر ہوتی ہے، مجھے اور نواز شریف کو بھی آپ کےگھر کی فکر ہے، ہم عوام کی خدمت کےلیے بھرپور اقدامات کررہےہیں۔
اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنے گے،حکومتیں خود گھر بنائے تو اس میں کچھ اور معاملات چلے جاتے ہیں،پہلے مرحلے میں لوگ شہروں میں ایک سے پانچ مرلہ اور دیہاتی علاقوں میں دس مرلے تک زمین ہے تو قرضہ لے سکتے ہیں،ہم یہاں محنت کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں،لاہور میں جلسہ کیا پورے پنجاب سے دو ہزار بندہ نہیں نکلا
ہم ایک شناختی کارڈ اور زمین کا کاغذ دکھا دیں اور قرضہ لے جائے، 100 فیصد بیلیٹنگ کے ذریعے قرعہ اندازی ہوگی،ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کے لئے ہم قرضے دے گے،بہت غریب طبقوں سے بھی درخواستیں آئی ہیں،9 سال میں قرضہ ادا کرنا ہے اس میں زیرو سود ہے،ہر مہینے مزید لوگوں کو قرضے ملے گے، تین مہینے کا ٹائم دیا جائے گا۔
پہلے تین مہینے کوئی قرض نہیں دینا پڑے گا،ہم نے اس کے قرضے کے لئے خصوصی سنٹرز قائم کردیئے ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ نے سنا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے اپنی خیبر پختونخوا حکومت کو پیغام دیا ہو کہ آج سے صوبے میں دوائیں مفت دی جائیں، لوگوں کو صحت کارڈ دیں، جو اڈیالہ جیل میں بند ہے، کیا اس نےکبھی اپنے وزیراعلیٰ سےصوبے کا پوچھا ؟
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہمیشہ کہتا ہےکہ آگ لگادو، توڑ پھوڑ کردو، کیا اڈیالہ جیل میں بند شخص نے اپنے وزیراعلیٰ کو عوام کی خدمت کا کہا؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ چاہتےہیں 2 صوبے ایک دوسرے کے سامنےآجائیں، ایسا نہیں ہوگا۔