ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھیں حاصل کریں، بڑی سہولت کا آغاز

 ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھیں حاصل کریں، بڑی سہولت کا آغاز

ویب ڈیسک: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب دھکے نہیں کھانے پڑیں گے نہ قطاروں میں لگنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کے لئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اب وہ گھر بیٹھے باآسانی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں، سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ہے، انٹرنیشنل  لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپ پراپلائی کیا جاسکتا ہے، لرننگ لائسنس حصول کے 42 دن بعد مستقل یا پکا لائسنس مل جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے لئےایپ کو شروع کیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا نئی سروس شہریوں کو لرننگ لائسنس، اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے، بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے کہا آن لائن سروس کراچی کے ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، امید ہے کہ یہ نظام لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر کام کا بوجھ کم کرے گا۔

Watch Live Public News