چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین چلنے لگی

چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین چلنے لگی
ویب ڈیسک: دنیا اس وقت جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ چین اس دوڑ میں سب سے زیادہ تیز بھاگ رہا ہے۔ جہاں دیگر اختراعات اور دریافتیں کی گئی ہیں وہاں پر اب 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین بھی چلا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چائنہ کی جانب سے دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) چلا دی گئی ہے جس پر چینی شہری سفر کر سکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ریل گاڑی 600 کلو میٹر یعنی 373 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتی ہے۔ دنیا کی تیز ترین قرار دی جانے والی یہ ٹرین مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے شروع کی گئی ہے۔ جس سے بیجنگ اور شنگھائی کا درمیانی سفر 5 گھنٹوں سے کم ہو کر اڑھائی گھنٹوں میں طے ہو سکے گا۔ چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق چین نے خود یہ (دنیا کی تیز ترین) ٹرین تیار کی ہے۔ اس کو چینی نے اپنے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبہ میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔