خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیےجائیں۔
کراچی روانگی سے قبل دعا زہرا کی ہنستے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعا زہرا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،اس تصویر میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف یوٹیوبرز کا تصویر سے متعلق دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے پہلے لاہور میں لی گئی ہے، جس کے بعد ہی دعا موٹر وے کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں۔