حکومت کا سپریم کورٹ کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ

حکومت کا سپریم کورٹ کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے پیشِ نظر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے جو ڈنڈوں اورآنسوگیس گنز سے لیس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کل کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔