پاکستان کا سب سے بڑا میڈیسن ویئرہاؤس فنکشنل، مریم نواز نے افتتاح کر دیا

پاکستان کا سب سے بڑا میڈیسن ویئرہاؤس فنکشنل، مریم نواز نے افتتاح کر دیا

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز نے پاکستان  کے سب سے بڑے میڈیسن ویئرہاؤس کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن وئیر ہاؤس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مراکہ میں محکمہ صحت کے سینٹرل وئیر ہاؤس کا دورہ کیا اور اضلاع کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاؤس جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبے بھر میں ادویات کی فراہمی کے لئے9 میڈیسن وئیر ہاؤس باقاعدہ فنکشنل ہوگئے۔ جہاں 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لئے میڈیسن کے خصوصی ٹرک روانہ کیے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وئیر ہاؤس میں سٹور کردہ ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خا ن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جدید ترین ویئر ہاؤس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9سینٹرل ویئر ہاؤس قائم کیے گے ہیں۔ وئیر ہاوسز میں تقریباً  10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے۔ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے 7ارب روپے سے زائد کے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ اور دیگر سامان بھی وئیر ہاوس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی۔

 وئیر ہاؤسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اورڈسپوزبیل بیڈشیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔

 سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News