عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

(ویب ڈیسک )   عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ   پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں   خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد گر کر چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔برینٹ فیوچر 1.39ڈالرکمی سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ  یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (WTI) 1.44ڈالر کمی سے 76.96 ڈالر پر بند ہوا۔

 یو ایس ڈیزل فیوچر بھی 7 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا، پٹرول فیوچر 14 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

Watch Live Public News