کراچی (پبلک نیوز) فلور ملز کی ہڑتال جاری، کراچی سمیت ملک بھر میں آٹا، میدہ، سوجی اور چوکر کی فراہمی تاحال معطل ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومیہ آٹھ ہزار ٹن آٹے کی ترسیل ہوتی ہے۔ کراچی اطراف کے علاقوں میں ایک سو کلوگرام کے 80 ہزار بوریاں ترسیل کی جاتی ہے۔ ہڑتال جاری رہی تو کل سے شہر میں آٹے اور چوکر کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پکوان سینٹرز اور لائیو اسٹاک مالکان روزانہ کی بنیاد پر آٹے اور چوکر کی خریداری کرتے ہیں۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ بھینس کالونیوں میں چوکر کیووم فراہمی سے دودھ دینے والے جانوروں کے چارے کا بحران پیدا ہو جائے گا۔