عمران خان کا بھوک ہڑتال کا اعلان

عمران خان کا بھوک ہڑتال کا اعلان
کیپشن: Imran Khan announced hunger strike

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف نہیں دیا جارہا۔ بھوک ہڑتال کروں گا۔

عمران خان نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز، نواز شریف، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔ کے پی حکومت کو کہوں گا کہ ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخواہ میں ایف آئی آرز درج کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے۔ آپ آپریشن کریں گے تو طالبان بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے۔ 

مزیدپڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کیاچاہتے ہیں؟علی محمد خان نےبڑاانکشاف کردیا

عمران خان نے واضح کیا کہ ‏ملک کو بحرانوں سے ایک ہی صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ آزاد اور شفاف انتخابات کرکے اقتدار منتخب حکومت کے سپرد کیا جائے۔ عوامی طاقت سے منتخب حکومت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ‏وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں۔ جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔ عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے مقدمات میں اثرانداز ہوتے ہیں۔ انصاف نہیں دیا جا رہا۔ وکلا سے مشورہ کر رہے ہیں تو بھوک ہڑتال کروں گا۔

Watch Live Public News