ہڑتال کی کال کے باوجود ملک کےمختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر سیل جاری

ہڑتال کی کال کے باوجود ملک کےمختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر سیل جاری
کیپشن: ہڑتال کی کال کے باوجود ملک کےمختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر سیل جاری

ویب ڈیسک: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے بیشتر علاقوں جلو موڑ، جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مغلپورہ، کنٹونمنٹ سمیت شاد باغ، عامر روڈ کے علاقوں کے پٹرول پمپس کھلے ہیں، رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ہڑتال کی منسوخی کے بعد سے پٹرول پمپ مالکان تذبذب کا شکار ہیں۔

صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ہڑتال کی منسوخی نے دیگر شہریوں کے پٹرول پمپس بھی کھلوا دیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد کے انتقال کے باعث جڑواں شہروں میں رات گئے ہڑتال کی کال منسوخ کی گئی ہے۔

لودھراں
دوسری جانب لودھراں میں بھی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، شہر کے تمام پٹرول پمپس پر معمول کے مطابق پٹرول کی فروخت جاری ہے۔

پٹرول پمپس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں ہڑتال بارے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔

یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News