انڈین ریلوے ملازم نے جان خطرے میں ڈال کر ایک شخص کی جان بچالی

انڈین ریلوے ملازم نے جان خطرے میں ڈال کر ایک شخص کی جان بچالی
انڈین ریلوے ملازم نے جیسے ہی دیکھا کہ ایک شخص پٹڑی پر گرا ہوا ہے اور سامنے سے ٹرین آ رہی ہے تو اس نے فوری طور پر دوڑ لگا دی اور اسے وہاں سے اٹھا کر لے گیا۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ریلوے ملازم پٹڑی پر گرنے والے ایک شخص کو بچانے کے لئے بھاگا اور پھر ٹرین کے آنے سے پہلے اسے باہر نکال لیا۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ https://twitter.com/RailMinIndia/status/1539915305958674432?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1539915305958674432%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Foff-beat%2Frailway-employee-saved-the-life-of-the-person-by-risking-his-life-shocking-video%2F1230922 اس نامعلوم شخص کی بچائے جانے کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک سے گزری۔ انڈٰن ریلوے نے اس واقعے کی چونکا دینے والے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جو اب وائرل ہو رہی ہے۔ 24 سیکنڈ کی اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں، ریلوے ملازم کو ایک آنے والی مال ٹرین کو جھنڈا لگانے کے لیے پلیٹ فارم کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب اس نے اچانک پیچھے مڑ کر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ کوئی ٹریک پر گر گیا ہے۔ بغیر کسی تاخیر کے وہ فوراً پلیٹ فارم کی طرف بھاگا اور چھلانگ لگا کر زخمی شخص کو بچا لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔