کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی کمپنیاں انسٹاگرام اور فیس بک 2024ء تک اپنے پلیٹ فارم پر کانٹینٹ تخلیق کرنے والوں سے ان کی آمدنی میں سے حصہ نہیں بٹوریں گی. اس سے قبل میٹا کا یہ کہنا تھا کہ کمپنی 2023ء تک تخلیق کاروں کی آمدنی سے اپنا حصہ بھی وصول نہیں کرے گی۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں انسٹا گرام اور فیس بک کے حوالے سے مونیٹائزیشن اپ ڈیٹس سے متعلق اعلان کیا.پوسٹ میں یہ کہا گیا کہ تخلیق کار پلیٹ فارم پر پیڈ ایونٹس، فین سبسکرپشن ، بیجز اور دیگر طریقوں سے پیسے بناتے ہیں اور یہ کمپنیاں تخلیق کاروں کے پیسے کمانے کے لیے مزید راہیں بھی کھول رہی ہے تاکہ ان کو لالچ دے کر ٹِک ٹاک سے دور رکھا جائے۔ ایک اور نئے فیچر کی مدد سے فیس بک پر موجود تخلیق کار جن کے دوسرے پلیٹ فارم پر بھی سبسکرائبر موجود ہوں ان مداحوں کو سبسکرائبر اونلی گروپس تک رسائی دے سکیں گے۔مارک زکر برگ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ تخلیق کار مشہور ریلز بنانے پر کیش بونس جیسے مونٹائزیشن پروگراموں کے لیے اہل ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیس بک ریلز ٹِک ٹاک کی ہی نقل ہے۔رِیل بونس پروگرام فیس بک پر مزید صارفین کے لیے جلد شروع کر دیا جائے گا اور تخلیق کار فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی انسٹاگرام کی ویڈیوز کو مونیٹائز کرسکیں گے۔