صنم جاوید کی مزیدمقدمات میں گرفتاری،عدالت سےاہم خبرآگئی

صنم جاوید کی مزیدمقدمات میں گرفتاری،عدالت سےاہم خبرآگئی
کیپشن: صنم جاوید کی مزیدمقدمات میں گرفتاری،عدالت سےاہم خبرآگئی

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان) صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری کو روکنے کےلیے دائر اعتراضی درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں صنم کی مزید مقدمات میں گرفتاری کو روکنے کےلیے دائر اعتراضی درخواست پر سماعت  جسٹس شہبازرضوی نے کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست صنم جاوید نے خود کیوں دائر نہیں کی؟

وکیل نے کہا کہ ہمیں صنم جاوید تک رسائی نہیں دی جارہی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو اس پوائنٹ پر ہدایات لیکر کل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید کسی مقدمہ میں نامزد نہیں،نامعلوم کی بنیاد پر گرفتاری ڈال دی جاتی ہے، صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات نامزد اور نامعلوم دونوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صنم جاوید کو کسی بھی مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار ناں کیا جائے، صنم جاوید کے نظر بندی کے احکامات کی کاپی فراہم کی جائے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر