مولانا فضل الرحمان نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

مولانا فضل الرحمان نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

(ویب ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ، آپریشن عدم استحکام ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، خیبرپختونخوا میں سورج غروب ہونے کے بعد پولیس تھانوں میں چھپ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے اور ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی، ریاست بےرحم ہوچکی، عوام کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا، ہماری 300 سالہ تاریخ غلامی کےخلاف جنگ لڑنے کی ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا مقدمہ ہار چکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، آئین پر عمل نہیں ہوگا تو عوام کی ریاست سے وفاداری کی کوئی ضمانت نہیں دے گا۔

Watch Live Public News