(ویب ڈیسک ) ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز پائریٹس آف دی کریبئین میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ٹمایو پیری شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں شارک کے حملے کے پائریٹس آف دی کیریبئین اداکار ٹمایو پیری ہلاک ہوگئے۔
49 سالہ پیری، جسے دی برج، بلیو کرش اور ہوائی فائیو سیریز کیلئے بھی جانا جاتا ہے، ہوائی جزیرے اوہو کے ملاکاہانہ ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے جب پر شارک نے حملہ کیا۔
ہونولولو ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ انہیں دوپہر 1 بجے کال موصول ہوئی کہ ایک شخص شارک کے حملے میں بُری طرح زخمی ہوا ہے۔اداکارکی لاش کو سمندر سے نکالنے اور اسے ساحل تک لانے کے لیے جیٹ سکی کا استعمال کیا گیا۔
ہونولولو اوشین سیفٹی کے قائم مقام چیف کرٹ لیگر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیری ایک لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھا جسے "سب پیار کرتے تھے"، جو پوری دنیا میں اور اوہو کے شمالی ساحل میں مشہور تھے۔انہوں نے ٹمایو کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
ہونولولو کے میئر رک بلنگیارڈی نے پیری کی موت کو "ایک المناک نقصان" قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا: "وہ انتہائی قابل احترام تھا، (وہ) یہیں پلا بڑھا، اور ہماری سمندری حفاظتی ٹیم کا ایک عظیم رکن تھا۔"
ٹمایو پیری نے Pirates Of The Caribbean: On Stranger Tides کی چوتھی سیریز ، پین لوپی کروز اور جونی ڈیپ کے ساتھ کام کیا ۔ وہ Lost میں بھی جلوہ گر ہوئے جسے اوہو میں فلمایا گیا تھا، اور چارلیز اینجلس میں بھی۔