مریم نواز کی نیب پیشی، ریلی میں پیپلز پارٹی شرکت کرے گی

مریم نواز کی نیب پیشی، ریلی میں پیپلز پارٹی شرکت کرے گی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔صدر قمر زمان کائرہ کی جانب سے جاری کردہ اہم ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل پنجاب بھر کے کارکن اور رہنما کو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔