تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا

تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا، سب کو کہہ رہا ہوں ،میں باخبر وزیرہوں ،کوئی کہیں نہیں جارہا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی کوان کی ڈیمانڈکےمطابق جلسےکی اجازت دےدی، ن لیگ کی ابھی تک جلسےکی کوئی درخواست نہیں آئی، کل کوئی واقعہ ہوجائےتووزارت داخلہ ذمہ دارنہیں ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان تاریخی جلسہ 27 مارچ کوپریڈگراؤنڈمیں کریں گے، اتنا جوش و جذبہ قوم میں اس سے پہلے نہیں دیکھا، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ان کوفوج کاخیال آگیاہے،بہت اچھی بات ہے، کوئی شک نہیں پاک فوج عظیم فوج اورعدلیہ دوراندیش ہے، جوفوج یاعدلیہ مخالف مہم چلائےگااسےسختی سےکچل دوں گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کےپاس ہمارےکچھ بندےہیں توہمارے پاس بھی اپوزیشن کےکچھ بندےہیں، چاہتےہیں جمہوریت اورملک آگےبڑھے، پارٹیاں بدلنےسےکوئی عزت نہیں ملتی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان خوداری کی لڑائی لڑ رہے ہیں،پاکستان میں انتخابات جلدی بھی ہوسکتےہیں،اتحادی ہمیشہ دیرسےفیصلہ کرتےہیں،ایم کیوایم کیساتھ اچھےتعلقات ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا، سب کو کہہ رہا ہوں ،میں باخبر وزیرہوں ،کوئی کہیں نہیں جارہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔