اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی، وزیراعلیٰ کے پی کے کا زبردست اقدام

اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی، وزیراعلیٰ کے پی کے کا زبردست اقدام
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: web desk

ویب ڈیسک:خیبرپختونخواسمندرپارپاکستانیوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندرپارپاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدیدکی سہولت فراہم کردی گئی جس کے بعد خیبرپختونخوا کا لائسنس رکھنے والے اوور سیزپاکستانی آن لائن تجدید کرا سکیں گے۔

لائسنس کی تجدید کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی متعلقہ سفارتخانے کے ذریعے ای میل درخواست دے سکتے ہیں، درخواست گزاروں کی دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہوگا۔

تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے پی نے پاکستانی سفارتی مشنز کو آگاہ کرنےکے لئے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

اس حوالے سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وقت اور  وسائل کی بچت ہو گی۔

Watch Live Public News