اسلام آباد ( پبلک نیوز) کرونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی، گزشتہ 24 گھںٹوں میں 57 مریض دم توڑ گئے، 2 ہزار 693 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ چار نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 917 ہوگئی، 4 ہزار 763 نئے کیس رپورٹ، این سی او سی آج سے ملک بھر میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھٹوں میں پاکستان بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 60 کیسز سامنے آئے جن میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے ٗ گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد 57رہی جبکہ 2 ہزار 6 سو 93 افراد صحت یاب ہوئے۔پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 58 ہزار 670 مزید کورونا ٹیسٹ کئے گئے ٗ اس وقت پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ چکی ہے ٗ اس وقت 4 ہزار 763 ایسے مریض ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ٗ جبکہ 8 لاکھ 20 ہزار 374 افراد کورونا سے صحت پا چکے ہیں۔