پبلک نیوز: مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں،اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کررہاہے، پہلےآپ نےکہانیوٹرل جانورہوتےہیں،کل آپ نےفوج کوکہاکہ نیوٹرل رہیں،جب وزیر اعظم تھے تو کہا کہ اس سے زیادہ نیوٹرل چیف نہیں دیکھا پھر کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے. نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کہا، کل پولیس کے شہید ہونے والے کانسٹیبل کی شہادت نے ان کے لانگ مارچ کا چہرہ بے نقاب کیا، ان کی پوری تیاری ہے کہ یہ لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز پر حملے کریں. مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرسی چھنی تو ان کو صدمہ پہنچا، سازش والا ڈرامہ کیا پھر اپنے قتل کا ڈرامہ کیا ، جب سب ڈرامے ناکام ہوگئے تو لانگ مارچ کے ذریعے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کے حلاتا خراب ہیں، جو کانسٹیبل شہید ہوا اس میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں، ایک آدمی کی کرسی کی ہوس اس کو چین نہیں لینے دیتی. مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاد اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے اپنے بچوں کو لندن بٹھایا ہوا ہے قوم کے بچوں کو ماریں پڑوانا چاہتے ہو، عمران خان کے بچے آئیں پاکستان اور یہاں سیاست اور انقلاب میں حصہ لیں،جو تحریک میں نے چلائی میں سب سے آگے خود ہوتی تھی، سی این این انٹرویو میں تو کوئی سازش کی بات نہیں کی، انٹرویو میں بتادیا کہ اصل غصہ ہے کہ بائیڈن نے کال نہیں کی، وزیر اعظم ہوتے ہوئے آپ کو کسی ملک نے منہ نہیں لگایا، اپنی نادانیوں سے دوستوں کو ملک کے دشمنوں کی صف میں دھکیل دیا. مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے کرسی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے؟اس ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیا جائے گا، یہ لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے، ہمارے چہروں کی وجہ سے عمران خان کو نیند نہیں آتی، عدالتوں سے گزارش ہے جو گالیاں دے اس کے حق میں فیصلے نہ دیں.