ملک بھر میں کل یومِ تکریمِ شہداء پاکستان جوش و جذبے سے منایا جائے گا

ملک بھر میں کل یومِ تکریمِ شہداء پاکستان جوش و جذبے سے منایا جائے گا
ملک بھر میں(کل)جمعرات کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ محب وطن اور ملک کے غیور شہری اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔آئیے شہداءِ پاک سرزمین کی یاد میں ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اورپاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں پر ان کا شکر یہ بھی ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہداء کی یادگاروں پر بھی حاضری دیں اور فاتحہ خوانی اور بے مثال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں، شکریہ ادا کرتے ہیں ان تمام شہداء پاکستان کا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔