لاہور: فیملی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے شدید دباو ڈالا جارہا ہے ،مسرت چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق جمشید چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ کو الگ الگ رکھا گیا ہے ،دونوں کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی ۔ فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کو بالکل بھی نہیں چھوڑا، عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد خود موقف دیں گے ، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت حکم پر پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو رہا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے انہوںدوبارہ گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئی. پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تاہم ان کو بھی پولیس نے فوراگرفتار کرلیا. اس موقع پر انہوںنے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے لیکن میںپارٹی میںتھا ، پارٹی میں ہوں اور پارٹی میں رہونگا