ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے دفتر کے خلاف کارروائی کا معاملہ، پلاٹ کے ٹرانسفر کئے جانے کی تفصیلات سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دستاویز میں کہا گیاہے کہ پلاٹ سرتاج نامی شخص سے پاکستان تحریک انصاف کے نام منتقل ہو چکا ہے۔ پلاٹ 7 جولائی 2020 کو پاکستان تحریک انصاف کے نام منتقل ہوا۔
سی ڈے اے دستاویزات کے مطابق پلاٹ سرتاج نامی شخص سے پی ٹی آئی کے نام منتقل کیا گیا،سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد نے قانونی کارروائی مکمل کروائی، ٹرانسفر لیٹر پر سی ڈی اے حکام کے دستخط موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پلاٹ کی منتقلی کا عمل پی ٹی آئی حکومت کے دوران میں ہوا تھا۔