(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، مگر گذشتہ دنوں سے ان پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کررہے ہیں جس کی وجہ ان کی نئی آنے والی نامناسب لباس میں ویڈیو ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد سپرہٹ سیریلز کرنے والی معروف ماڈل و اداکارہ سونیا حسین کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کی وجہ سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا، اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا نے ایسا مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا ہےجس میں ان کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے ہیں، ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے اداکارہ کی خوب کلاس لی اور دل کی بھڑاس نکالی۔ کمنٹ سیکشن میں غیراخلاقی تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ کچھ نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند بھی کیا۔
ایک خاتون صارف نے تو اداکارہ کو بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جیسی قرار دیا اور کمنٹ کیا کہ ’سچ میں آپ پریانکا چوپڑا کی طرح نظر آتی ہیں ان کا بہترین ورژن‘
ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا ’ نام کے ساتھ حسین لکھا ہوا ہے، مسلم لڑکی ڈریس توبہ اللہ ہدایت دے، حمزہ اعوان نامی صارف نے لکھا کہ ’ ہمیں ان تمام اداکاروں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جو مغربی کلچر کی اندھی تقلید کرتی ہیں، ایک اور صارف نے کمنٹ کیا’ جب ایسے کپڑے پہن لئے ہیں تو پھر شرما کیوں رہی ہو!