کعبہ اور حجر اسودکا غلاف تیار کرنیوالے کمپنی کے مالک پاکستانی تاجر انتقال کرگئے

 کعبہ اور حجر اسودکا غلاف تیار کرنیوالے کمپنی کے مالک پاکستانی تاجر انتقال کرگئے
کیپشن: Muhammad Ashiq Hussain

(ویب ڈیسک)خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجر اسود کا غلاف تیار کرنے والی کمپنی کے مالک محمد عاشق حسین انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عاشق کا تعلق احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور، پاکستان سے تھا۔ ان کے والد ملک غلام قادر بھی سنار تھے جو بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کرتے تھے،محمد عاشق کو 1970 میں سعودی عرب بھیج دیا گیا جہاں وہ چرواہے کے طور پر کام کرتے تھے۔ تاہم بعد میں وہ سعودی عرب میں سونے کے ممتاز تاجروں میں سے ایک بن گئے۔

محمد عاشق کی کمپنی خانہ کعبہ کے مرکزی دروازوں کی تنصیب کی ذمہ دار تھی جو 200 کلو گرام خالص سونے سے بنے ہیں،ان کی کمپنی کو بیت اللہ شریف (خانہ کعبہ) کے دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا،ان کی کمپنی نے خانہ کعبہ کیلئے میزاب رحمت کو ڈیزائن اور نصب کیا جو بارش کے پانی کو کعبہ کی چھت سے زمین تک لاتا ہے۔

محمد عاشق کے مطابق 1978 میں سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازوں کی ری ڈیزائننگ کا ٹھیکہ ایک لبنانی کمپنی کو دیا تھا،تاہم محمد عاشق کی کمپنی نے اس منصوبے کو اپنے ہاتھ میں لیا اور 200 کلو گرام خالص سونا استعمال کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے دروازے بنائے۔ دروازے کی تنصیب کمپنی کی کوششوں سے صرف 15 دنوں میں مکمل ہوئی۔

محمد عاشق نے اپنی خدمات کے صلے میں خانہ کعبہ سے مٹی لینے کی درخواست کی تھی جو کہ دروازے کی تنصیب اور حجر اسود کے دوران جمع ہوئی تھی۔

Watch Live Public News