اسرائیل نہیں رکے گا، اسرائیل وزیر دفاع

اسرائیل نہیں رکے گا، اسرائیل وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ’نہیں رکے گا‘۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اسرائیلی حکومت کے موقف کو دہرایا ہے کہ 4 روزہ جنگ بندی صرف ایک "مختصر وقفہ" ہے، جس کے بعد اسرائیل "مکمل فوجی طاقت" کے ساتھ دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ وزیر دفاع نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بتایا کہ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے، حماس کی تباہی اور غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیل واپس لانا، وہاں 240 یرغمالی ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جسے ہم قبول اور برداشت نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک 14,850 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، جن میں تقریباً 6,150 بچے بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔