اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کامیابی کی طرف گامزن ہیں، مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراویں گے.
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ن نے کہا ہے کہ صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جاے گا. پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو نہیں ہوگا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے، تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی.
ان کا کہنا تھا کہ دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے ، پر امن رہنے کی صورت میں پولیس اور سیکیورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے. معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا ۔ حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی.