کراچی: ملک میں روپے کے خلاف مسلسل بڑھنے والی امریکی کرنسی ڈالر کی قدر کم ہونے لگی ہے. آج پیر کے دن انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر 34 پیسے کم ہوا ہے۔ کم ہونے کے بعد ڈالر انٹربینک میں 220 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 508 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔