کراچی (پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان سڑکوں پر نکل آئے، بارش کے بعد کراچی شہر کی صورتحال پر اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی.
خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پوچھا کہ اس صورتحال میں صوبے کے وزیراعلیٰ اور شہر کے ایڈمنسٹریٹر کہاں ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھو بلاول جب آدھے گھنٹے کا بارش آتا ہے تو یہ حال ہوتا ہے شہر کا۔
بلاول جب آدھے گھنٹے کا بارش آتا ہے تو یہ حال ہوتا ہے شہر کا۔۔۔!!! pic.twitter.com/EeGCLCdXMs
— Khurrum Sher Zaman Updates (@KSZupdates) September 24, 2021
واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، ناگن چورنگی پر شہری ٹائر ٹیوب میں بیٹھ کر سڑک پار کرتے نظر آئے، شہری اپنی خراب ہونے والی بائیک کو ٹھیلے پر رکھ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔تیز بارش کے بعد ناگن چورنگی کی سڑک بھی زیر آب آگئی، ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ضلع وسطی میں ناگن چورنگی کے فلائی اوور پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔